اسلام آباد – اوپی ایف اور پاک جرمن سہولیاتی وبحالی سنٹر کی جانب سے تقریب کا انعقاد، مختلف شعبہ جات بشمول الیکٹریشن،پلمبر،کارپینٹراور مستری کے شعبے سے وابستہ 80افراد میں اووزارتقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر شیخ،منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان اور جرمن حکومت باہمی مفاہمت کے معاہدے پر متفق ہوئے ہیں جس سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی مدد کے لئے نئی سحر کا آغاز ہوگا۔اس نظام کے تحت مشاورت اور ملازمت یا کاروبار کے لئے مدد ملے گی۔ جرمن سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان واپس آنے والے افراد کی استعداد کار بڑھانے اور بیروزگار ی کو کم کرنے میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ اس موقع پر ٹول کٹس وصول کرنے والے افراد نے وزارت سمندرپارپاکستانیز کا شکریہ ادا کیا کہ اس اقدام سے انہیں خود انحصاری حاصل ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اوپی ایف وطن عزیز واپس آنے والے پاکستانیوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹول کٹس بھی مہیا کررہا ہے تاکہ انہیں اپنے پاں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے۔


