Friday, January 30, 2026
ہومپاکستانمشکل آتی ہے تو عمران خان ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں،مریم نواز

مشکل آتی ہے تو عمران خان ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل آتی ہے توعمران خان ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں، عمران خان پرہرالزام ثابت ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قدرت کااصول ہے کہ سچ ایک نہ ایک دن سامنےآجاتاہے، جھوٹ مٹنے کیلئے ہے،مٹ کر رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرانادھمکا ملک اوراداروں کیلئیاچھانہیں، ہمیں عمران خان کے بجائے ملک پرتوجہ دینا چاہئے، جلسوں میں للکاریں اورپھرپاں پڑجائیں،یہ نہیں ہوسکتا،عمران خان اے بی سی ڈی پڑھنے کے بجائے ثبوت لائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ناجائزحکومت ہے،ایک نہ ایک دن ختم ہوناہے، پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے اچھا ہے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلام آبادمیں املاک کونذرآتش کیا، میں اس کوجمہوری رویہ نہیں سمجھتی، ان کا انقلاب رانا ثنا اللہ کے خوف سے نکلا ہی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔