گلگت(آئی پی ایس) پاک فوج نے چھپروٹ ضلع نگر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے لئے پاک آرمی کے قائم کردہ کلیکشن پوایٹس میں بڑھ چڑھ کر سامان جمع کروا رہے ہیں ۔
بعد ازاں پاکستان آرمی یہ سامان حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کر رہی ہے۔سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کے لیے اکھٹا کیا جانے والا سامان جس میں خشک راشن گھریلو سامان کی مختلف اشیاء سمیت دیگر ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء اکٹھی کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں پاک فوج مختلف فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے لوگوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہیں ۔
