ہومپاکستانحقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کی تیاریوں اور ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل و فعالیت کا معاملہ ،تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا اہم ترین اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر، صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور شرکت کریں گے ۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔
صوبے بھر سے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور یوتھ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داران شرکت کریں گے ۔
پختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹ اور تحصیل ناظمین و ٹکٹ ہولڈرز بھی چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔