اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔
یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
