اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی اور چیف جسٹس اطہر من اللہ بلاک پر قبضے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔پولیس نے گرفتار وکلا ظفر علی وڑائچ، نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی کو جج انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار ملزمان وکلا کاجوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس:گرفتار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔