اسلام آباد،حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ،آئندہ بجٹ میں 20فیصد تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ منظورکیا گیا،باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان تنخواہیںبڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں۔کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ساڑھے گیارہ بجے مذاکرات شروع ہوں گے جس میں باقاعدہ معاہدہ طے پایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ایڈہاک ریلیف کے بطور 20 فیصد تنخواہ میں اضافہ ، گریڈ 1سے 22 تک کے وفاقی حکومت کے ملازمین کی ابتدائی بنیادی تنخواہ پر حساب کیا گیا،اس حوالے سے صوبوں کو ایک خط کے ذریعے اضافے پر غور کرنے کو کہا جائے گا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کامطالبہ منظور،پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر مذاکرات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔