اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے پارک انکلیو کی سکیورٹی کے انتظامات کو موثر بنانے کیلئے نجی سکیورٹی ایجنسی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔جبکہ سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کاکام بھی تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے منفرد رہائشی منصوبے پارک انکلیو میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔اسی ضمن میں ادارہ ہذا کی جانب سے پارک انکلیو کی سکیورٹی کوبہترین بنانے اور تحفظ کی فراہمی کیلئے نجی سکیورٹی ایجنسی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔مزکورہ سکیورٹی گارڈز تین شفٹوں میں ڈیوٹی دیںگے،اور سیکٹر میں پٹرولنگ کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔مزکورہ گارڈ پارک انکلیو کے مرکزی گیٹ پرسوسائٹی میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے تمام افراد کا ریکارڈ بھی مرتب کریں گے،جبکہ سوسائٹی میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے سے بھی روکا جائے گا۔مزکورہ سکیورٹی گارڈز سوسائٹی میں پہلے سے تعمیرشدہ چیک پوسٹوں پربھی سکیورٹی کی خدمات سرانجام دیں گے۔پارک انکلیو میں کیمروں کی تنصیب کاکام بھی تیزی سے جاری ہے۔واضع رہے کہ پارک انکلیو ادارہ ہذا کی واحد ہائوسنگ اسکیم ہے جس کی چاردیواری پہلے مکمل کی گئی ہے۔جبکہ مزکورہ سوسائٹی میں شجرکاری بھی کی جارہی ہے اور پھل وپھول دار پودے بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ سوسائٹی کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔
سی ڈی اے، پارک انکلیو کی سکیورٹی نجی ایجنسی کوسپرد، کیمروں کی تنصیب تیزی سے جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔