Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشددکے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،مریم نواز

ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشددکے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،مریم نواز

لاہور،مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔مریم نوازنے کہا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں،ظالم حکومت نے عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا،پہلی حکومت ہے جس نے4گنامہنگائی میں اضافہ کیا،مہنگائی میں اضافے کے باوجودتنخواہ میں اضافہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشددکے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،گرفتارسرکاری ملازمین کوفی الفوررہاکیاجائے۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے126دن اسلام آبادمیں دھرنادیا،انہیںسرکاری ملازمین کاجائزاحتجاج برداشت نہیں ہورہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔