Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانجو ضمیر فروش ووٹ بیچے گا وہ عوام کا کیوں سوچے گا، وزیراعظم

جو ضمیر فروش ووٹ بیچے گا وہ عوام کا کیوں سوچے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ سینٹ انتخابات اور حالیہ ویڈیو پر تبادلہ خیا ل ہوا۔اسدعمر،شہزاد اکبر اور شوکت یوسفزئی نے شرکا کو بریفنگ دی ۔اسد عمر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی آئی وفد نے ن لیگ کے دور حکومت میں بھی انتخابی اصلاحات کے لیے ملاقاتیں کی،پی ڈی ایم سمجھتی ہے ہمیں اپنے ارکان کا ڈر ہے،اقتدار جانے سے ڈرتے تو کے پی کے حکومت میں 20 ایم پی ایز کو فارغ نہ کرتے،ضمیر فروشی کی ویڈیو نے ہمارے موقف کو تقویت دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ارکان کو نظر انداز نہیں کر سکتے ، لیک ہونیوالی ویڈیو میں جو ملوث ہے وہ بھی اتنا ہی بڑا مجرم ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو حکومتی موقف موثر اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جو ضمیر فروش ووٹ بیچے گا وہ عوام کا کیوں سوچے گا،کرپشن سے اقتدار میں آنے والا بھی کرپشن ہی کرے گا،قدرتی وسائل کے باوجود ملکوں کو کرپشن تباہ کرتی ہے،ایوان بالا میں پیسے سے آنے والے کی ترجیحات عوام کی فلاح نہیں اپنی فلاح ہوتی ہے،جو انتخابات میں شفافیت کے مخالف ہیں وہی پیسہ لے کر ٹکٹیں بیچتے ہیں،لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،ہم اسی سوچ کو ختم کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے، ارکان کی خرید و فروخت کرنے والا شخص بھلے ہماری پارٹی میں ہو برداشت نہیں کریں گے ، اپوزیشن خرید و فروخت کو فروغ دینا چاہتی ہے تحریک انصاف اس عمل کا راستہ روکے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔