نئی دہلی ،بالی ووڈ اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے سے 58 سال کی عمر میں چل بسے ، ان کی بھابھی نیتو کپور نے اداکار کی موت کی خبرسوشل میڈیا پر دی ۔ راجیو کپور اداکار ، پروڈیوسر ، اور ہدایتکار بھی تھے،وہ بالی ووڈ کے کپور خاندان کا حصہ تھا۔ ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور اور مرحوم رشی کپور بھی بالی ووڈ کے مشہور اداکار تھے ۔ راجیو کپور کا انتقال اداکار کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ راجیو کپور نے بھی 1983 میں فلم ‘ایک جان ہیں ہم’ کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا، ان کی معروف فلموں میں رام تیری گنگا میلی، لور بوائے اور ہم تو چلے پردیس شامل ہیں۔وہ آخری مرتبہ 1990 کی فلم ذمہ دار میں جلوہ گر ہوئے جس کے بعد انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔بعدازاں انہوں نے چند فلموں کی ہدایات بھی دیں جن میں رشی کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم پریم گرانتھ شامل ہے۔رجیو کپور نے 2001 میں آرتی سبروال کے ساتھ شادی کی تھی تاہم چند سالوں میں ہی ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
بھارتی اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔