اسلام آباد،سی ڈی اے انفورسمنٹ کے عملے نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ایک شکایت کے سلسلے میں گزشتہ روز مارگلہ ٹاؤن فیز 2 سے ملحقہ پونا فقیراں گاؤں میں نیا تعمیر ہونے والے گھر کے کام ہر کارروائی کرنے کے لئے موقع پر گئی جہاں پر معلوم ہوا کہ یہ گھر چوہدری عتیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاریسٹ سی ڈی اے کا بھائی تعمیر کر رہا ہے۔ موقع پر انفورسمنٹ عملے نے تعمیراتی کام کو بند کرنا چاہا تو چوہدری عتیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاریسٹ، سی ڈی اے نے اپنے بھائی کے موبائل نمبر سے انفورسمنٹ عملے کو اپنے بھائی کے مذکورہ گھر کے تعمیراتی کام بند کرنے سے روکا اور کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی تاکید کی۔اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے آج ایکشن لیں گے ۔
چیئرمین سی ڈی اے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا (آج)نوٹس لیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔