اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ نے ایکسپریس وے رائیٹ آف وے اورضیا مسجد گرین بیلٹ پرقبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 500 اسٹالز،ٹھیئے اورچھپڑڈھابے مسمار کردیئے،واگزار کروائی گئی گرین بیلٹ کودوبارہ قبضے سے بچانے کیلئے مذکورہ اراضی پرکھڈے کھودکر شجرکاری کا آغازکردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ چھٹی والے دن بھی قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورانسداد تجاوزات مہم کے تحت آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ روزادارہ ہذانے قبضہ مافیا،تجازات،اورغیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف ایکسپریس ہائی وے اورضیا مسجدکے اطراف،گرین بیلٹ اور رائٹ آف وے پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔مزکورہ قبضہ مافیا نے ایکسپریس وے کے رائٹ آف وے پر قبضہ کرکے سینکڑوں کچے اورپختہ اسٹالز ،ٹھئیے اورڈھابے بنا رکھے تھے،جہاں پرروزانہ کی بنیادوں پر ایک وسیع غیر قانونی بازار لگایا جارہا تھا۔مزکورہ رائٹ آف وے پرغیرقانونی پھل،سبزیوں،اشیاء خوردونوش، کھلونوں اورکباڑ کے اسٹالز ،ٹھیئے اور ٹک شاپس بنائی گئی تھیں۔قبضہ مافیا نے ضیامسجد اور ایکسپریس وے کے اطراف گرین بیلٹس پربھی قبضہ کرکے کچے اور پختہ ٹھیئے اوراسٹالز بنائے گئے ۔تاہم گزشتہ روز شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی آپریشن کرتے ہوئے 500سے زائد اسٹالز کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا۔جبکہ موقع پرنب شدہ سامان سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔