اسلام آباد،کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی،پمز ہسپتال میں مریضوں کو لوٹنے والا شکیل احمد نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کمپنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پمز ہسپتال میں مریضوں کو لوٹنے والا شکیل احمد نامی ملزم گرفتار کر لیا ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے آئے ہوئے عزیز رشتہ داروں کو لوٹتا تھا، ملزم دھوکہ دہی سے نشہ آور مشروب پلا کر لوگوں کولوٹتا، ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔