اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام ریفرنڈم تقریبات ایف فائیو واٹرسپلائی نارتھ اور ڈھوک کالا خان انوائرمنٹ انکوائری میں منعقد ہوئی ،واٹر سپلائی نارتھ سے آصف عمران فورمین کی قیادت میں خاور یوسف عباسی،راجہ سدھیر احمد،جاوید اقبال،محمد الیاس،راجہ وسیم،عبدالرزاق،محمد آصف،خالد مصطفی،محمد طارق،محمد ارشاد،محمد یاسر،محمد قیصر،اللہ دتہ،ملک اسد،راجہ بابر ظہیر اور انوائرمنٹ سٹاف سے طاہر حسین فاریسٹر،اظہر خا ن لاشاری فاریسٹرکی قیادت میں راجہ شاہد محمود،چوہدری بابر نواز،عامر عباس،راجہ ظفر محمود،عزیز،نوید ذکریا،فرحان ارشد،محمد عمران،نعیم خان،واجد مغل،رشید احمد اور انکے دیگر ساتھیوں نے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ خان گروپ چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا،مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین نے واٹر سپلائی میں کام کرنے والے فورمین،سپروائزر،ڈرائیور،آپریٹر،بیلدار اور الیکٹریشن کے سکیل اپ گریڈ کروائے اور واٹر سپلائی ملازمین کو کول الانس دلوایا اور جن وال مینز کی لائن آف پروموشنز نہ ہونے کی وجہ سے ترقی نہیں ہوئی انشا اللہ ان کے لیے بھی ہم اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے،انوائرمنٹ کے سینکڑوں ملازمین جوکہ مسٹررول،ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور اوور ایج تھے سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے تحت ریگولر کروایاگیا،انوائرمنٹ ملازمین کو خوشبو الانس دلوایا گیا مزدور یونین بش کٹر اور پروٹیکشن مالیوں کی پروموشن کے لیے مزید کام کرنے کا عہدکرتی ہے،پاکستان بھر کے محنت کشوں نے سی ڈی اے کی خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے بلامقابلہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا جسکی وجہ سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،اوورٹائم کی بحالی،عیدالانس،بیوہ فنڈکا قیام،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل بیسک،حافظ،پادری اور کمپیوٹر الانس سمیت دیگر ایسی مراعات ہیں جو دیگر اداروں کے لیے مثالی ہیں،مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہی اصل سیاست ہے جو عبادت کا درجہ رکھتی ہے اس لیے زندگی کے ہر لمحے کو اپنے محنت کشوں کے لیے وقف کررکھا ہے،ان تقریبات میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،سید مقبول حسین شاہ،مانی بٹ،ممتاز حسین شاہ،محمد ناصر راجپوت،راجہ لئیق علی،شیخ گوہر اسلام،خورشید انور،حاجی شکوراحمد،غلام احمد،اشفاق حسین،تنویر،مسعودسمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ہوماسلام آبادایف فائیو واٹر سپلائی نارتھ اور ڈھوک کالا خان انوائرمنٹ سٹاف کے ملازمین کی کثیر تعداد سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل
ایف فائیو واٹر سپلائی نارتھ اور ڈھوک کالا خان انوائرمنٹ سٹاف کے ملازمین کی کثیر تعداد سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔