اسلام آباد-چیئر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد نے راول ڈیم انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام جائزہ لیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راول ڈیم انٹرچینج فلائی اوور کا بڑا حصے پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلائی اوور پر اسفالٹزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ مزیدبرآں لین مارکنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کو آئیندہ دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح آرٹ ورک کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ نیو جرسی بیرئیر کی تعمیر بھی آئندہ دو سے تین دنوں میں مکمل کر لی جائے گی اور پھر اس پل/فلائی اوور کو عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔دریں اثنا انڈر پاس پر باقی ماندہ کاموں کو موسم کی صورتحال کے مطابق اگلے 20 سے 30 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں راول ڈیم بنٹرچینج فلائی اوور کے علاوہ 7th ایونیو انٹرچینج بھی 14 اگست تک تقریبا مکمل کر لیا جائے گا۔ سہروردی روڈ پر انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کو چند ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی مسلسل کوششوں سے دو بڑے اہم منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ ان منصوبوں سے اسلام آباد شہر میں ٹریفک جام جیسے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔
چیئر مین سی ڈی اے کا راول ڈیم انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ ، تعمیراتی کام جائزہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
