Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانلسبیلہ میں مسافر بس حادثہ :14 افراد جاں بحق 8 زخمی

لسبیلہ میں مسافر بس حادثہ :14 افراد جاں بحق 8 زخمی

لسبیلہ،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ حب سے ایک سو بیس کلومیٹر دور آرسی ڈی شاہراہ پر اوتھل کے علاقے ویارا فارم کے مقام پر پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ایس ایچ او اوتھل ملک عبدالجبار نے بتایا کہ پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔مرنے والوں میں پانچ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مزید علاج کیلیے ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔