Wednesday, March 25, 2026
ہومپاکستانپاکستان پیپلز پارٹی کا فوج کیخلاف پروپیگنڈے کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا فوج کیخلاف پروپیگنڈے کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان میں کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مسلسل پروپگنڈا کیا جارہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کس کی ہدایات اور ایما پر کیا جارہا ہے، ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے دیے گئے آئین میں تمام اداروں کی حدود اور اختیارات کا تعین واضح ہے، اپنی انا اور ضد میں ملکی اداروں کو متنازع بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا عمران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی ورکرز عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں، غلط طرز سیاست کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ہوئیں، اس واقعے کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔