اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے،
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے
انہوں نے کہا کہ آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔
ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے. متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022