اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 13اگست کو حقیقی آزادی کے جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کرونگا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے۔
عمران خان نے کہا کہ کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے انکی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کے برسرِ اقتدار گروہ جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا، انکےسرپرستوں کے اقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کے نرغے میں ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہو کر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا بحیثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ 13 اگست کو میں اپنے حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔..
یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیاگیا۔ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے۔مجرموں کےبرسرِاقتدارگروہ،جسےتبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایاگیااور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022