اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں معمر ترین ووٹرز کی گھر گھر جا کر تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کا ڈیٹا صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دیا گیا ہے، معمر افراد کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کرنے سے قبل گھر جاکر تصدیق کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی، عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا تھا جبکہ حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات بھی دور کردیئے تھے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے حلقہ بندیوں مکمل ہوگئیں، الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لئے مکمل تیار ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں بھی چار اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
الیکشن کمیشن کا100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز سے متعلق اہم فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
