اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیامیڈیا میں دھورہے ہیں،سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زوراورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے
انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے۔زرمبادلہ کے زخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرےہفتے اٹھا لیتے ہیں۔اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہی اپنی ذات اورمفاد کے لیے کی ہیں،حتی کہ قرضے کے لیےبھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں۔اگست اہم مہینہ ہے۔
سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیامیڈیا میں دھورہے ہیں۔سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زوراورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہی۔زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 7, 2022
