Sunday, December 22, 2024
ہوماسلام آبادآزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کریگی،سردار تنویر الیاس خان

آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کریگی،سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد،وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس خان کی پیر کے روز تحریک انصاف آزادکشمیر میں شامل ہونے والی قدآور سیاسی شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں سیف اللہ خان نیازی کی محنت سے تحریک انصاف آزاد کشمیر بڑی اور مضبوط قوت بنتی جارہی ہے۔آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات میں پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کریگی۔مظفرآباد ڈویژن سے سابق وزرا حکومت دیوان چغتائی۔چوہدری رشید۔میر عتیق الرحمان سمیت خواجہ شفیق کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر بھر سے صاف وشفاف کردار کی حامل قدآورسیاسی شخصیات رابطے میں ہیں،جلد وہ بھی عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہونگی۔بعدازاں شامل ہونے والی سیاسی شخصیات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جس کا کریڈٹ سیف اللہ خان نیازی کو جاتا ہے۔ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ پارٹی متحد و منظم ہو کر تاریخی کامیابی حاصل کرے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کر کے اسے فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔2005کے قیامت خیز زلزلہ کے بعد آزاد کشمیر میں دنیا بھر سے امدادی رقوم آئیں جس کیوجہ سے انفراسٹرکچر کچھ بہتر ہوا۔آج بھی آزاد کشمیر جیسے قدرتی وسائل سے مال و مال خطہ کی طرف دنیا کو متوجہ کر کے بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کا انفراسٹرکچر درست کرنے سمیت عالمی معیار کے ہوٹل،گیسٹ ہائوسز،ہوٹلز بنانا ہونگے۔اس مقصد کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے۔الیکشن 5 سال بعد آتے ہیں آزادکشمیر کے لوگوں کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایسے نمائندے منتخب کریں جو ریاست کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔عمران خان آزاد کشمیر کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے خواہاں ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کا حصہ بن کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔اگلا کام ہم پر چھوڑ دیں۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔