Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

وزیراعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان 5 فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ وزیراعظم کے جلسے سے قبل مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا کوٹلی کا دورہ کریں گے۔ عامر محمود کیانی کل بروز اتوار کوٹلی جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کے دورہ کوٹلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔عامر محمود کیانی کارکنان اور ذمہ داران کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کل صبح اسلام آباد سے کوٹلی کیلئے روانہ ہوں گے۔ کوٹلی کے دورے کے دوران عامر محمود کیانی 5 فروری کے جلسے کے مقام پر جائیں گے۔ دورہ کوٹلی کے دوران عامر کیانی جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔