اسلام آباد (آئی پی ایس )سی-16 میں جاری غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن میں توسیع کا فیصلہ، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر سی-16 (C-16) میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری آپریشن کو وسیع کیا جائے گا۔یہ فیصلہ جمعہ کی شام ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی تجویز پر فیصلہ کیا گیا کہ گوگل اور سپارکو کے ذریعے سیکٹر سی-16 کی امیجنگ کروائی جائے گی اور غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارات اور دیگر جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی اور پہلے سے جاری آپریشن کو توسیع دے کر پر تمام غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ زمین کو واگزار کروایا جائے گا۔
اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، C16 میں غیر قانونی قبضے کیخلاف آپریشن میں توسیع کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔