Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانعمران خان آزاد کشمیرکو ترقی یافتہ ریاست بنانے کے خواہاں ہیں، تنویر الیاس

عمران خان آزاد کشمیرکو ترقی یافتہ ریاست بنانے کے خواہاں ہیں، تنویر الیاس

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس خان نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر تحریک انصاف کو مضبوط بناکر آزادکشمیر میں حکومت قائم کرینگے اورعمران خان کیوژن کے مطابق سیاحت،زراعت اور پن بجلی کو ترقی دے کر آزاد کشمیر کو خود کفیل بنائیں گے۔ماضی کی کسی بھی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔ عمران خان امید کی ایک کرن ہیں جنھوں نے پاکستان کو مافیا کی سیاست سے آزاد کروایا اور اب کشمیر کی باری ہے۔70برس گزر گئے آزاد کشمیر کے لوگ سڑک،صحت پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔آزاد کشمیر کا آئندہ الیکشن تعمیر ترقی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا۔ریاست کے درد دل رکھنے والے کشمیری عوا م فی الفور عمران خان کی ٹیم کاحصہ بن جائیں۔ پی ٹی آئی کو مضبوط کئے بغیر تبدیلی کاخواب ممکن نہیں۔تعمیر ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ برادری اور علاقائی ازم کی سیاست ہے۔جمعہ کے روز سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کرنے والوں میں سپورٹس اینڈ کلچرونگ پی ٹی آئی آزاد کشمیرعمر شہزاد(صدر)، صداقت حیات(سیکریٹری جنرل)، نوازاتیال(ڈپٹی جنرل سیکریٹری)۔سیکریٹری گڈ گورننس چوہدری عباس رضا، سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ پونچھ ڈویژن کے زونیشہ خان (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)تبریزکاظمی (سیکریٹری اطلاعات)، عافیہ معروف عباسی (سیکریٹری فنانس) ٹریڈرز ونگ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے شیراز خان (سینئرنائب صدر) سردار امجدایڈوکیٹ (جنرل سیکریٹری ضلع سدھنوتی)سردارشکیل (سابق جنرل سیکریٹری ضلع سدھنوتی سابق صدر آئی ایس ایف جبار مغل۔امیرحمزہ خان۔وومن ونگ پی ٹی آئی آزاد کشمیرکی پروفیسر تقدیس گیانی صدر ڈاکٹرنازیہ نیاز ایڈیشنل سیکریٹری جنرل آسیہ رفیق ایڈووکیٹ نائب صدر شامل تھے۔سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کر کے اسے فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔2005کے قیامت خیز زلزلہ کے بعد آزاد کشمیر میں دنیا بھر سے امدادی رقوم آئیں جس کیوجہ سے انفراسٹرکچر کچھ بہتر ہوا۔آج بھی آزاد کشمیر جیسے قدرتی وسائل سے مال و مال خطہ کی طرف دنیا کو متوجہ کر کے بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کا انفراسٹرکچر درست کرنے سمیت عالمی معیار کے ہوٹل،گیسٹ ہائوسز،ہوٹلز بنانا ہونگے۔اس مقصد کیلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے۔الیکشن 5 سال بعد آتے ہیں آزادکشمیر کے لوگوں کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایسے نمائندے منتخب کریں جو ریاست کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔عمران خان آزاد کشمیر کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے خواہاں ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کا حصہ بن کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔اگلا کام ہم پر چھوڑ دیں۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کوپیرس بنا کر رکھ دیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔