Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانروس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا، مفتاح اسماعیل

روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ 2015ء میں گیس پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ نہیں کیا تو ہم آپ سے مزید کیا بات کریں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسائل ہیں لیکن پاکستان کے پاس وسائل بھی بہت ہیں، ان مسائل کو ویک اپ کال سمجھنا چاہئے، بھارت کے پاس 600 ارب ڈالر اور بنگلہ دیش کے پاس 40 سے 50 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ ہمارے پاس 10 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اچھا نہیں لگتا کہ سعودی عرب، قطر اور چین کے پاس جاکر پیسے مانگیں، اگر ٹیکس ٹو جی ڈی پی اور ایکسپورٹ ٹو جی ڈی پی 14 سے 15 فیصد نہیں ہوگا تو پاکستان اسی حال میں رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنا آسان نہیں ہے، بجٹ خسارہ 1.8 فیصد تھا جس پر عالمی ادارے سے بات چیت کی ہے، آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔
مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے معیشت کو بری حالت میں چھوڑا، پیٹرول پر ایک سال میں 200 ارب روپے (ایک ارب ڈالر) کا نقصان کیا گیا، حکومت پر ٹیکس لگاسکتی ہے جس پر تنقید کی جاسکتی ہے، لیکن کوئی مجھے یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ نقصان پر بیچوں اور اپنے ملک کا مستقبل گروہ رکھوا دو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔