لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں پیشی کے بعد ق لیگ کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ’ایف آئی اے حکام سے کہا جو سوالات کرنےہیں کرلیں، ایک افسر نے کل آنےکو کہا، میں اب صبح دوبارہ آؤں گا۔‘
میڈیا سے گفتگو میں مونس الٰہی نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے رانا ثنا اللہ منیشات اسمگلنگ میں ملوث نہیں، رانا صاحب نشئی نہیں، نہ وہ نشے کاکاروبار کرتے ہیں، قتل، ڈکیتی کا رانا صاحب پر پرچہ ہو تو مان سکتا ہوں کہ انہوں نے کیاہوگا۔‘
خیال رہے کہ ایف آئی اے نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔
اسی سلسلے میں مونس الٰہی خود وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے دفتر پہنچے تھے۔