وزیر اعظم نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار اقلیتوں کے حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کر دیا،وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری نیوٹیفیکشن کے مطابق ٹاسک فورس پاکستان میں اقلیتوں کے معاملات پر کام کرے گی،ٹاسک فورس کا قیام قومی اسمبلی کی قراردار کی روشنی میں کیا گیا ہے،ٹاسک فورس کے سربراہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،ٹاسک فورس کا کردار حکومت کیلئے ایڈوائزری لیول کا ہوگا،ٹاسک فورس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عمل درآمد کی نگرانی کرے گی،نوٹیفیکشن کے مطابق ٹاسک فورس کے ممبران میں ڈاکٹر رمیشن کمار کے علاوہ سنیٹر انور لال ڈین،دانش کمار،کامران مائیکل،سنیٹر کیشو بائی،ڈاکٹر ڈاکٹر درشن لال،،نوید عامر،جیمز اقبال،لال چند،شنیلا روتھ،جے پرکاش،جمید تھامس شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو اقلیتوں کے حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔