پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طارق چیمہ اور سالک حسین نے بے شرمی کی انتہا کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مونس الہی نے طارق چیمہ کیلئے کیا نہیں کیا آج یہ محسن کش پرویز الہی اور مونس کے خلاف جعلی مقدمے بنوا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے، سیاست اپنی جگہ آخر آپ کا بھائی ہے کوئی شرم کریں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے طارق بشیرچیمہ اور سالک حسین کو بے شرم قرار دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔