Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانعالمی بینک پاکستان کو ساڑھے 8 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ

عالمی بینک پاکستان کو ساڑھے 8 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ

عالمی بینک ہاسنگ فنانس پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو ساڑھے 8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے ساتھ ساڑھے آٹھ ڈالر کے پاکستان ہاسنگ فنانس پروجیکٹ کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق عالمی بینک کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیا الدین نے دستخط کیے جبکہ عالمی بینک کی جانب سے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک مسٹر گیلیس جے ڈراوجلس نے فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کے نمائندے نے پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مسٹر گیلیس نے کہا کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کے لیے حکومت پاکستان کو عالمی بینک کی مسلسل مالی اور تکنیکی مدد کو یقینی بنایا جبکہ اتصادی امور کے وزیر ایاز صادق نے دستخط ہونے کی تقریب کے دوران عالمی بینک کے ساتھ قابل قدر شراکت داری کے پیرامیٹرز کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب حکومت کی پالیسی اور پروگراموں پر عالمی بینک کے مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں کم اور درمیانی آمدنی اور غیر رسمی آمدنی پر انحصار والے گھرانے مستفید ہوں گے۔پاکستان ہاسنگ فنانس پروجیکٹ کا مقصد ان گھرانوں کے لیے ہاسنگ فنانس تک رسائی بڑھانے اور پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں حکومت پاکستان کی جاری کوششوں میں تعاون کرنا ہے، یہ اضافی فنانسنگ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی کی جانب سے 140 ملین امریکی ڈالر کے بنیادی منصوبے کے تحت بنائے جانے والے رسک شیئرنگ سہولت کے ذیلی ٹرسٹ کی ابتدائی سرمایہ کاری کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔یہ پروجیکٹ پرائمری مارگیج قرض دہندگان کو 5ویں کوئنٹائل کے گھرانوں کے بالکل اوپری حصے سے نچلے کوئنٹائل آمدنی والے گروپوں میں جانے کے قابل بنائے گا لہذا بڑے پیمانے پر مالیاتی شعبے کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ منصوبہ کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں معاونت کے علاوہ بنیادی مارگیج مارکیٹ کو گہرا کرنے میں مدد کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔