Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادپاکستانی قونصل خانے کے وفد کا شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کا دورہ

پاکستانی قونصل خانے کے وفد کا شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کا دورہ

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک(پاکستانی قونصل خانے میں ویزہ سیکشن کے انچارج طارق ملک، قونصل خانے کے کے میڈیا ایڈوائزر سید حمزہ گیلانی اور ان کے ہمراہ وفد نے غلاف کعبہ کے تیاری کے مراحل کا جائزہ لینے کےلیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کا دورہ کیا۔پاکستانی قونصل خانے کے وفد کی آمد پرعبدالعزیز کمپلیکس کے غلاف کعبہ کے امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری انجینیر فارس بن محمد المطرفی، شعبہ تعلقات عامہ اور میڈیا کے جنرل ڈائریکٹر جناب احمد بن موسیٰ السویہری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے تعلقات عامہ اور ابلاغ جناب حمزہ بن عبد اللہ العیوونی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ملاقات میں المطرفی نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پھر غلاف کعبہ کی بصری پیشکش، مملکت سعودی عرب میں اس کی تیاری کے مراحل اور اس کی تبدیلی کے مراحل کی تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے سونے سے تیار کردہ غلاف کعبہ کے مختلف ٹکڑوں کی کڑھائی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری ایک کاری گری ہے جو ماہر کاری گروں کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔وفد نے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس اور شاہ عبدالعزیز اور کمپلیکس کے ڈائریکٹرجنرل عبدالحمید بن سعید المالکی کی طرف سے غلاف کعبہ کی تیاری میں ان کی کاوششوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔