Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانمہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل

مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل پر مبنی ورکنگ حکومت کو بھجوا دی۔پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلہ آج کرے گی۔وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔