لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف آئی اےنےمونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اےنےمنی لانڈرنگ کےالزام میں مقدمہ درج کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمےمیں نامزدنوازبھٹی اورمظہراقبال کو گرفتارکرلیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، یاد رہے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔
منی لانڈرنگ کاالزام، ایف آئی اےنےمونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
