Sunday, March 1, 2026
ہومتازہ ترینانڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر 2 بحری جہاز پاکستان روانہ

انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر 2 بحری جہاز پاکستان روانہ

انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر دو بحری جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جون کے آخر تک مزید 8 بحری جہاز انڈونیشیا سے پام آئل لے کر کراچی پہنچیں گے۔ملک میں خوردنی تیل کی دستیابی کیلئے اہم اقدام، 10 بحری جہاز فوری پاکستان آئیں گےخیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔ انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔