Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانسرکاری سکول کا ہیڈ ماسٹر ایف آئی اے کی حراست میں دلبرداشتہ ہو کر چل بسا

سرکاری سکول کا ہیڈ ماسٹر ایف آئی اے کی حراست میں دلبرداشتہ ہو کر چل بسا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ سکول کا ہیڈ ماسٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی حراست میں دلبرداشتہ ہو کر چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے دو روز قبل گورنمنٹ ہائی سکول 228 ڈبلیو بی وہاڑی کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد شفیق کو ایک سرکاری سکول ٹیچر کو ہراساں کرنے اور قابل اعتراض تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا دوران تفتیش ملزم زہنی اذیت اور ایف آئی اے حکام کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر جاں بحق ہوگیا ۔حکام نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردی ہے ۔گرفتاری کے وقت بھی اس نے ایف آئی اے کی ٹیم سے کہا تھا کہ پہلے آپ فریقین کو سماعت کرلیں قصور وار ثابت ہوجاؤں تو گرفتاری کر لی جائے لیکن اس کی ایک نا سنی گئی ۔انتہائی ذمہ دار زرائع سے معلوم ہوا ہے گزشتہ دو سال سے ایک سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر سے اس کی دوستی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر شادی نہیں کر پارہے تھے چند ماہ قبل ہیڈ ماسٹر محمد شفیق نے شادی کرنے کی حامی بھر کر خاتون ٹیچر کے والدین سے رشتہ مانگا تو جواب ملا کہ آپ ہماری برادری کے نہیں ہے شادی کا خیال دل سے نکال دو ۔خاتون ٹیچر کے قریبی جو مبینہ طور پر ایف آئی اے میں بڑے آفیسر ہیں نے سائبر کرائم ونگ ملتان کے حکام سے ساز باز ہو کر بغیر انکوائری کے مقدمہ درج کروا کر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔اس کے فوٹو میڈیا کو بھی جاری کردیے گئے دوران تفتیش شدید زہنی اذیت دی گئی جس دلبرداشتہ ہو کر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہیڈ ماسٹر محمد شفیق کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے ضعیف باپ اور بیٹی کا واحد سہارا تھا مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی سابق چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے واقعہ کے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔