پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت درپیش مسائل،چیلنجز اور سیاسی مخمصے کے جوابات ایک لفافے میں لپٹے چیف جسٹس کی میز پر موجود ہیں،پوری قوم کو ان سوالات کے جوابات کا انتظار ہے،اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ عدالت عالیہ مناسب تفتیش اور کاروائی کرے،یہ ایسے سوالات ہیں جن کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ایک بار نہیں 2بار تصدیق کی ،پاکستانی معاملات میں غیر ملکی مداخلت سے متعلق ان سوالات کی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھی توثیق کی گئی۔

