Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانپنجاب کا بجٹ پیش ہونا ہے یا نہیں،پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہو گئی

پنجاب کا بجٹ پیش ہونا ہے یا نہیں،پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہو گئی

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، ساڑھے 6 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا لیکن بجٹ اجلاس شروع نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کی مختلف آرا سامنے آئی ہیں، میاں محمود الرشید اور بشارت راجہ بجٹ اجلاس چلانیکیحق میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اسلم اقبال، یاسمین راشد، سبطین خان مقدمات ختم کرانے کے معاملے پر ڈٹ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے معافی منگوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی منقسم رائے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملات کے حل میں رکاوٹ ہے، حکومتی اتحاد نے بجٹ اجلاس کیلئے مختلف آئینی و قانونی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔