Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانسابق حکومت اور ملک ریاض کے در میان برطانیہ سے آنے والے 50ارب کی سیٹلمنٹ کا معاہدہ سب نیوز نے حاصل کر لیا

سابق حکومت اور ملک ریاض کے در میان برطانیہ سے آنے والے 50ارب کی سیٹلمنٹ کا معاہدہ سب نیوز نے حاصل کر لیا

سابق حکومت اور ملک ریاض کے در میان برطانیہ سے آنے والے 50ارب کی سیٹلمنٹ کا معاہدہ سب نیوز نے حاصل کر لیا،معاہدے کے حوالے سے آج وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کی جس میں کہا گیا کہ

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 458 کنال زمین عمران خان اور اہلیہ کے نام پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کو عطیہ کی گئی تھی۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت میں کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کئے گئے، حکومت نے ٹرسٹ کو 458 کنال زمین عطیہ کی، یہ خیراتی ادارہ عمران خان اوران کی اہلیہ کینام پر ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے دسمبر 2019کے کابینہ اجلاس میں بند لفافے میں ایک معاہدے کی منظوری دی، اس وقت کے وزیراعظم سے معاہدے کے حوالے سے استفسار کیا، وزیر داخلہ برطانیہ میں پاکستان کے ریکور کیے گئے 50ارب سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالہ میں 240کنال زمین فرح گوگی کے نام پر منتقل کی گئی، عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ وصول کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جعلی صادق اور امین کا لقب دیا گیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ سارے معاملے پر کابینہ میں سمری بھی پیش نہیں کی گئی، اس جعلسازی کا فرنٹ مین شہزاد اکبر تھا، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ بنی گالہ میں گھر کی ملکیت سے متعلق بھی عمران خان نے بار بار جھوٹ بولا، عمران خان نے ذاتی مفادات کیلئے مذہب کو استعمال کیا۔
WhatsApp Image 2022 06 14 at 5.55.03 PM 2

WhatsApp Image 2022 06 14 at 8.38.01 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔