وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے عمران خان حکومت پر الزام لگایا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ریکور کیے گئے 50 ارب سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ راناثنا اللہ کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا حصہ طے کرکے بحریہ ٹان کو ریلیف دیا، معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بحریہ ٹان نے ایک ٹرسٹ کو 458 کنال زمین عطیہ کی، جس کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں۔ بحریہ ٹان سے معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط موجود ہیں جبکہ بنی گالہ میں 240کنال زمین فرح گوگی کے نام پر منتقل کی گئی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ لندن میں بحریہ ٹان کے غیر قانونی پیسے اکانومک کرائم ایکٹ کے تحت پکڑے گئے اور برطانوی قانون کے تحت غیر قانونی منتقل ہونے والا پیسہ ملک کو واپس ادا کیا جاتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ سابق حکومت نے عوام کے پیسے کے معاہدے کو صیغہ راز میں رکھا، برطانیہ سے ملنے والا پیسہ بحریہ ٹان کو جعل سازی سے واپس کیا گیا جبکہ کابینہ کو دھوکے میں رکھ کر بحریہ ٹان کو فائدہ پہنچایا گیا۔
برطانیہ سے ریکور کیے گئے 50 ارب سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے گئے، وفاقی وزیرداخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔