Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپاکستان انڈونیشیا سے 30 ہزار میٹرک ٹن خودنی تیل حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان انڈونیشیا سے 30 ہزار میٹرک ٹن خودنی تیل حاصل کرنے میں کامیاب

برادر اسلامی ملک انڈونیشیا سے 30 ہزار میٹرک ٹن خودنی تیل لے کر پہلا بحری جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔

خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ 2 ہفتوں میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس کے بعد پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا اور وزارت تجارت سے کامیاب مذاکرات کیے۔وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیائی ہم منصب سے مذاکرات کیے تھے، جس کے نتیجے میں انڈونیشیا سے کل ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جائے گا۔پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا، جس کے بعد 30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا۔انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔