لاہور(نیوز ڈیسک )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سربراہی میں اہم بیٹھک ،یاسین ملک کی اپیل اور رہائی کے لیے مشاورت کی گئی،مشاورتی مجلس میں مشعال ملک اور رضیہ سلطانہ نے بھی شرکت کی ۔مشعال ملک اور انکی صاحبزادی کے بیرون ممالک دوروں پر مشاورت کی گئی ۔یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے سینٹ و اسمبلی میں قراردادیں منظور کروائی جائیں گی۔مشاورتی مجلس میںمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ،یاسین چودھری آزاد جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ،جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ ،انصر فاروق ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم ،پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔
یاسین ملک کی رہائی کے حوالے سے سینٹ و اسمبلی میں قراردادیں منظور کروائی جائیں گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔