Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانحقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امپورٹڈ حکومت کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے کپتان کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ،کسانوں کے بعد مزدور اور محنت کش طبقے کے نمائندگان آج چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے ،

مزدور اور محنت کش طبقے کے نمائندے تباہ ہوتی معیشت کے محنت کش طبقے پر تکلیف دہ اثرات سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کریں گے ۔عمران خان ملاقات کیلئے آنے والے مزدور اور محنت کش افراد سے خصوصی خطاب بھی کریں گے ،

تحریک انصاف کے سینئر قائدین بھی ملاقات میں موجود ہوں گے ۔لیبر سے خطاب سے قبل عمران خان جماعتی ترجمانوں کے اہم ترین اجلاس کی صدارت کریں گے ،ترجمانوں کے اجلاس میں تاریخ کے غیر سنجیدہ و غیر حقیقی ترین بجٹ اور اسکے عام آدمی پر تباہ کن اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔تاریخی مہنگائی، اداروں کی تباہی اور دھاندلی کی تیاریوں کیلئے انتخابات کے انعقاد میں التواء کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، میڈیا و سوشل میڈیا پر گمراہ کن حکومتی پراپیگنڈہ مہم اور مہنگائی سے چکی میں پستی عوام کے تاثرات کا تجزیہ کیا جائے گا ۔چیئرمین عمران خان اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو تحریک انصاف کے سیاسی اہداف اور بیانیے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔