Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن چیلنج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عدم اعتماد میں پارٹی مخالف ووٹ کاسٹ کرنے پر 20 ممبران اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا، 20 ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کے ساتھ مخصوص نشستوں کو ایک نئی متناسب نمائندگی بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونا بھی ضمنی انتخاب کے ساتھ جوڑا ہوتا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔