اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ یہ طیارے حج آپریشن کودیکھتے ہوئے 9.388 ارب کی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔ای سی سی اجلاس میں گلگت سے شندور شاہراہ کی تعمیر کیلئے 4ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی اور بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کےمنصوبے کی بھی منظوری دی گئیاجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں میں فرق کی ادائیگی کیلئے 25.61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 535.8 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظور کی گئی۔