Wednesday, February 18, 2026
ہومپاکستانحکومت کا پیٹرول پر ٹارگٹڈڈ سبسڈی کا اعلان،چین سے خوشخبری آنے والی ہے،وزیر خزانہ

حکومت کا پیٹرول پر ٹارگٹڈڈ سبسڈی کا اعلان،چین سے خوشخبری آنے والی ہے،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی تھیں

، اس ہفتے چین سے مالی پیکیج کی اچھی خبر ملے گی۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کو سراہا گیا، غریب عوام کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور شہباز شریف کی غریب پرور ہونا روایت ہے، جو مہنگائی کا طوفان پچھلی حکومت کی وجہ سے آیا اس کا تدارک ضروری ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ ایک تہائی افراد جن کی آمدن 40 ہزار روپے سے کم ہے ان کو جون میں وظیفہ دیا جائے گا، اور اگلے سال وظیفے میں اضافہ بھی کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 85 فیصد پیٹرول 40 فیصد امیر ترین گھرانے استعمال کرتے ہیں، تجاویز آئیں موتر سائیکل چلانے والوں کو اسکیم دی جائے، وزیراعظم نے ستا پیٹرول و ڈیزل اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ 40لاکھ گھرانوں کو وظیفہ دیا جائے گا، بی آئی ایس پی میں شامل خواتین کو خود ہی اسکیم میں شامل کیا جائے گا، 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، ریلیف ا سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے 786 نمبر پر شناختی کارڈ نمبر بھیجا جاسکتا ہے،جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی، انہیں 2 ہزار روپے مہینہ ملے گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی تھیں، حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، 114 روپے سبسڈی ختم اور 30 روپے لیوی لگنے سے بڑھتے ہیں، ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگا رہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا گیا ہے جس سے مہنگائی آئے گی، لیکن اگر پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو زیادہ مہنگائی اور روپے کی قدر بھی کم ہوتی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روپیہ مستحکم ہوا، اسٹاک مارکیٹ سیاچھی پوزیشن آئی ہے، اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے تو ملکی معشیت پر مزید دبا آتا۔ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے اندازہ ہے کہ بسوں کے کرائے بھی بڑھیں گے، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا معاہدہ تو ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول 260 روپے کرناتھا، ہم شوکت ترین کے والے فارمولے پر عمل نہیں کر رہے، وہ کہہ گئے تھے کہ وہ پیسے رکھ کے گئے ہیں، ہمیں بتا دیں وہ پیسے کہاں ہیں، ہمیں کہیں نہیں ملے، عمران خان نے جو کیا اس سے ملک کی معیشت دیوالیہ ہوجاتی، گزشتہ حکومت کی نا اہلی کیباعث مہنگائی کا طوفان آیا، ہم چینی 70 روپے فی کلو بیچیں گے، چین سے مالی پیکیج کی اچھی خبر ملے گی، جبکہ سعودی عرب بھی ہماری مدد کرے گا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔