Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے،وزیرداخلہ

ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے،وزیرداخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے ملاقات کی جس میں ایف سی کے ملکی امن امان برقرار رکھنے میں کردار اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی کی دارالحکومت اسلام آباد میں تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری نے وزیر داخلہ کو فورس کے کام اور دائرہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے،خیبر پختواہ اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امن برقرار رکھنے میں ایف سی نے انتہائی موثرکام کیاہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس کو بہت سپورٹ دی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہاتھوں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے ،تشدد کے باوجود ایف سی اہلکاورں نے لانگ مارچ کے دوران انتہائی نظم وضبط اورتحمل کا مظاہرہ کیا،ایف سی اہلکاروں اور انکے کمانڈز کا پیشہ وارانہ کردار قابل تعریف ہے،ایف سی کو ایک موثر فورس بنانے کیلئے تمام ضروری مالی اورتکنیکی وسائل فراہم کرینگے۔ کمانڈر ایف سی نے کہا کہ پاکستان بھر میں فرنٹیر کانسٹیبلری کی تعداد اٹھائیس ہزار جوانوں پر مشتمل ہے۔ امن وامان کیلئے ایف سی وزارت داخلہ کے زیر انتظام فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔