اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں جہلم میں درج مقدمہ کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی دس روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظورہوگئی ،فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی 8 جون تک حفاظتی ضمانت منظورہوئی۔دونوں کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیاگیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چھٹی کے روز فواد چودھری اور ان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ،فواد چوہدری اور ان کے بھائی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
