پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا، صوبائی کونسل کا اجلاس جاری،اجلاس کی صدارت صوبائی صدر ایمل ولی خان کررہے ہیں،صوبائی کونسل اجلاس میں صوبہ بھر سے اراکین شریک ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان ،صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ،سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سمیت کابینہ اراکین اور ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر بحث کی جائے گی۔کونسل اجلاس میں تنظیمی امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔اجلاس شروع ہونے سے قبل ایم پی اے وقار خان، فیض محمد کاکا (صوابی) اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔صوبائی صدر ایمل ولی خان اجلاس ختم ہونے کے بعد شام 6 بجے باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا، صوبائی کونسل کا اجلاس جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
