Monday, February 16, 2026
ہومپاکستاناتحادی حکومت کانئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا

اتحادی حکومت کانئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی اتحاد کے مطابق چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکے نام پرمتفق ہیں۔ حکومتی اتحاد ذرائع نے کہا کہ مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔